ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوکرین کے شہر اوڈیسا میں واقع بندرگاہ پر روس کے فضائی حملے

یوکرین کے شہر اوڈیسا میں واقع بندرگاہ پر روس کے فضائی حملے

Sun, 03 Apr 2022 13:34:33    S.O. News Service

کیف، 3؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس نے یوکرین کے جنوبی شہر اور بحیرہ اسود کی بندرگاہ کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں آئی جبکہ کوئی سرکاری اطلاع بھی جاری نہیں کی گئی۔

دھماکے صبح 6 بجے کے قریب اسٹریٹجک ساحلی شہر کے بظاہر صنعتی علاقے میں ہوئے اور کم سے کم تین مقامات پر سیاہ دھواں اور شعلے دیکھے گئے۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب روسی افواج ملک کے شمال سے انخلاء کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔


Share: